• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نےآج بھٹو کا نظریہ بھی دفن کر دیا، فیاض الحسن چوہان


وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہنا ہے کہ بلاول نے آج بھٹو کا نظریہ بھی دفن کر دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن جماعتوں کے ایک پیچ پر جمع ہونے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ نون لیگ، پی پی کی محبت ’آسمان کا تھوکا منہ پر‘ کی مثال ہے، بلاول بھٹو زرداری نے آج گڑھی خدا بخش میں بھٹو کے ساتھ ان کا نظریہ بھی دفن کر دیا۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی، سیاسی مخالفین جیالوں کو جمہوریت پر بھاشن دیں گے، بیگم صفدر اعوان کے والد بینظیر بھٹو شہید کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نون لیگ، پیپلز پارٹی کی ایک دوسرے کے لیے محبت "آسمان کا تھوکا منہ پر" کی تشریح ہے۔

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گڑھی خدا بخش میں آج سیاسی تھیٹر لگایا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اجتماع نے وزیرِ اعظم عمران خان کی 2018ء کی بات پر مہرِ تصدیق لگادی ہے، یہ آج ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے پھر نکلے ہیں۔

تازہ ترین