• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز پی ڈی ایم تحریک کی ناکامی کی آخری رسومات ادا کر رہی ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا  کہنا ہے کہ مریم صفدر اصل میں پی ڈی ایم تحریک کی ناکامی کی آخری رسومات ادا کر رہی ہیں۔

مسرت جمشید نے کہا کہ مریم  نواز  ن لیگ کے بعد جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کا بیڑا غرق کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کے کارکنان بھی جیالا اور پٹواری ہونے کے معاملے پر کنفیوژ ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سندھ کے دورے میں کوئی مرکزی رہنما مریم صفدر کے استقبال کے لئے نہیں آیا۔


ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج ایک دوسرے کے مہمان بنے ہوئے ہیں۔

 مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عام انتخابات تو دور ہیں، اس سے پہلے ہی اپوزیشن کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے۔

تازہ ترین