اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بلا تفریق صحت انصاف کارڈ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو بلا تفریق صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کا یکم جنوری 2021 کو افتتاح کر دیا جائے گا یکم جنوری 2021 کو افتتاح،ایک خاندان 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کراسکےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے ایک خاندان ہر سال 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکے گا،صحت انصاف کارڈ پورے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہے۔