• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان نے 2021 کا ایک اہم کام بتادیا

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے مداحوں کو بتادیا کہ سال 2021 میں کونسا اہم کام کرنا ہے۔

فیروز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مُسکرا رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں فیروز خان کار میں موجود ہیں جبکہ اُنہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

فیروز خان نے اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’2021 میں پرواہ کم کرنی ہے جبکہ اپنی ذات پر توجہ زیادہ دینی ہے۔

اُنہوں نے ہیش ٹیگ میں ONLYWAYFROMHEREISUP لکھا جس کا مطلب یہ ہے کہ 2021 میں ہمارے پاس اس راستے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

فیروز خان کی اس پوسٹ کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار سالِ نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔

اداکار کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے چند گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر پوسٹ کی ہے جس پر ابھی تک ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور اُن کی اہلیہ گزشتہ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اس جوڑی سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اداکار اور اُن کی اہلیہ نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

تازہ ترین