وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف استعفوں کے حق میں نہیں ہیں، سنجیدہ لوگوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے لیے ایجنڈا فورم بھی موجود ہے جو پارلیمنٹ ہے، مریم نواز اور بلاول تو شو پیس ہیں، سنجیدہ لوگ سامنے آئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کل ساری تقریر درانی صاحب کے خلاف کر رہی تھیں، اس سے معلوم ہوتا ہے مریم نواز شہباز شریف کے خلاف ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بیچارے تو اپنی مرضی سے پانی تک نہیں پی سکتے تو ان سے کیا مذاکرات کرنے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز یا بلاول بھٹو کی کس بات پر بھروسہ کرسکتے ہیں۔