وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لاہور کے جلسے کے بعد بالکل ہی فارغ ہوچکی ہے، سب کو پتا ہے کہ اپوزیشن نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف استعفوں کا کہہ رہے دوسری طرف ضمنی الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 2012 میں سینیٹ کے الیکشن 30 دن پہلے ہوئے تھے، پوری دنیا میں الیکشن کمیشن وہ تاریخ فالو کرتا ہے جو انتخابات کے لیے حکومت دیتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اللّٰہ کرے پیپلز پارٹی کے دل میں رحم آئے اور سندھ سے ن لیگ کو سینیٹ کی ایک سیٹ دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سارے ضمنی انتخاب بھی لڑنے ہیں استعفے بھی نہیں دینے اسی تنخواہ میں کام کرنا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر حکومت اپوزیشن کو اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات پر بیٹھ کر بات کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سارے اسی تنخواہ پر کام کریں گے محمد زبیر بھی سینیٹ کے الیکشن لڑیں گے۔