• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد وصول کرنے والے افسران کی رپورٹ کابینہ میں پیش



بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری ملازمین کے اربوں روپے وصول کرنے کے معاملے پر  وزیر اعظم عمران خان کی  معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق 31 ہزار 545 سرکاری ملازمین نے خلاف قانون غریبوں کے پروگرام سے اربوں روپے وصول کیے۔

  ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے ریکارڈ سے فراڈ کرنے والے سرکاری ملازمین کی آمدن کی تصدیق ہوچکی ہے۔


 کابینہ ارکان نے  سرکاری ملازمین سے اربوں روپے وصول کرکے ذمہ داران کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 خود مختار اداروں کے ملازمین اورافسران بھی اپنے اداروں سے بھاری تنخواہیں لیتے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کو مزید تحقیقات اور ریکارڈ درستگی کیلئے مطلوبہ معلومات تک رسائی نہیں مل رہی۔

 ملوث بااثر سرکاری افسران کو بچانے کیلئے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔

تازہ ترین