• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین وزراء نااہل وزیراعظم کیلیے این آر او مانگ رہے تھے، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر اپنا رد عمل دے دیا۔

مسلم لیگ ن  نے حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر گالیاں بھیجتی تھی، آج انہیں پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ سنجیدہ لگنے لگے ہیں۔


مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء شبلی فراز، فواد چوہدری اور فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ تین وزراء نااہل وزیراعظم کیلیے این آر او مانگ رہے تھے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ انہوں نے گھٹیا زبان استعمال کی، ہمیشہ کی طرح بد تہذیبی اور بد اخلاقی کا ریکارڈ قائم کیا۔

تازہ ترین