• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: 3 سال کیلئے ایف سی کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو ارسال

گلگت بلتستان میں فرینٹر کور (ایف سی) کی 3 سال کے لیے تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی گئی۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت نے ایف سی کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی ہے۔

سمری کے متن میں انتظامیہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایف سی کی 4 پلاٹونز کو تعینات کیا جائے۔


ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں ایف سی کی پہلے سے تعینات 2 پلاٹونز کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔

وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں حکومت نے گلگت بلتستان میں ایف سی کی 2 مزید پلاٹونز کی تعیناتی کے ساتھ پہلے سے موجود فورسز کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف سی کی تعیناتی کی سفارش گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلات اور تحفظ حیوانات کے لیے کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ گلگت بلتستان کی طرف سے بھجوائی گئی ایف سی کی تعیناتی کی سمری پر کل فیصلہ کرے گی۔

تازہ ترین