• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی سالگرہ پر شوہر نے بیوی کیلئے چاند پر اراضی خرید لی

بھارت میں شادی کی سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو چاند پر تین ایکڑ اراضی تحفے میں دے دی۔

بھارت کے شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر اجینا نے اپنی بیوی سپنا اجینا کو شادی کی سالگرہ پر چاند کی تین ایکڑ اراضی بطور تحفہ پیش کی۔

دھرمیندر اجینا کے مطابق دنیا میں بطور تحفہ کاریں اور زیورات تو سب ہی دیتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں چاند پر اراضی خرید کر اسے تحفے میں دی۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے راجھستان میں پہلا شخص ہوں جس نے چاند کا کچھ ٹکڑا خریدا ہے۔

دوسری جانب بھارتی شخص کی بیوی نے کہا کہ میں اتنے قیمتی تحفے کی امید نہیں کر رہی تھی جو اس دنیا میں بھی موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، پروفیشنل ایونٹ آرگانئزرز کی جانب سے خصوصی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہم لوگ واقعی چاند پر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پارٹی میں میرے شوہر نے چاند پر خریدی گئی آراضی کے دستاویزات مجھے تحفے میں دیے۔

بھارتی شہری نے نیویارک میں واقع لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے آراضی خریدی جس کی خریداری میں انہیں ایک سال کا عرصہ لگا۔

تازہ ترین