• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LNG اسکینڈل میں نیب کی شاہد خاقان کیخلاف ایک اور انکوائری

LNG اسکینڈل میں نیب کی شاہد خاقان کیخلاف ایک اور انکوائری 


اسلام آباد (زاہد گشکوری) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف مبینہ ملٹی بلین ایل این جی اسکینڈل میں ایک اور انکوائری شروع کردی ہے۔ 

بیورو نے سابق وزیر اعظم عباسی کو 10 جنوری 2021 کو اپنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری سے انکشاف ہوا ہے کہ آپ (عباسی) وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور ویز اعظم پاکستان رہے۔

 آپ 2013-2018 کے دوران عدنان گیلانی کے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ میں بطور چیف آپریٹنگ افسر اور اس کے بعد چیف ایگزیکٹو افسر سلیکشن اور تقرری میں ملوث ہیں جس کا تعلق مذکورہ [نیب آرڈیننس] جرم کے کمیشن سے ہے ۔

عدنان گیلانی کو پاکستان ایل این جی لمیٹڈ میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری سے متعلق الزامات پر نیب راولپنڈی عباسی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

تازہ ترین