• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا علی میں گزشتہ 6 ماہ میں کیا تبدیلی آئی؟

پاکستانی معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر کے ذریعے بتایا ہے کہ اُن میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران کیا تبدیلی آئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران جہاں دنیا بھر میں مخلتف نئے طریقوں سے شادیاں ہوئیں وہیں آغا علی نے بھی معروف اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ سادگی سے نکاح کر کے اپنے مداحوں اور فالوورز کو حیران کر دیا تھا۔

کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران جہاں زیادہ تر افراد نے گھر پر رہنے اور گھر ہی سے کام کرنے کے نیتجے میں وزن میں اضافہ کر لیا وہیں آغا علی نے اپنے وزن میں غیر معمولی کمی لا کر اپنے مداحوں کو حوصلہ افزا حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔

آغا علی  کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کیمرے میں اپنی پُشت دکھا رہے ہیں۔


آغا علی خان کی جانب سے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ جولائی 2020 سے دسمبر 200 تک، آغا علی کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اچھا خاصا وزن کم کیا ہے اور اور اُن کی کمر جولائی کے مقابلے میں دسمبر میں کافی پتلی نظر آ رہی ہے۔

آگاز علی خان کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے آغا علی کی اس مُشکل مگر صحت مندانہ تبدیلی پر حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آغاز علی کی اس تصویر کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے پوچھا جا رہا ہے کہ انہوں نے اتنے کم وقت میں اتنا وزن کم کیسے کیا ہے۔

تازہ ترین