• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار، گلوکار و میزبان آغا علی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اپنی خوشی سے متعلق بتایا ہے کہ وہ کس کے خوش ہونے میں خوش ہوتے ہیں۔

جیو ڈرامہ سیریل ’خوب سیرت‘ کے اداکار آغا علی اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے کام اور زندگی سے متعلق پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

آغا علی کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی خوشی کا براہ راست تعلق اپنی اہلیہ ادکارہ حنا الطاف کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

آغا علی نے حنا الطاف کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں اُنہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ’آپ خوش ، تو ہم خوش ‘ اس پوسٹ میں آغا علی نے حنا الطاف کو ٹیگ بھی کیا ہے اور ساتھ میں ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔


واضح رہے کہ رواں سال مئی میں عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤں کے دوران آغا علی اور حنا الطاف نے خاموشی سے شادی کر لی تھی۔

حنا الطاف کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی چند تصاویر شیئر کی گئی تھیں، اداکارہ  کا تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتانا تھا کہ انہوں نے جمعۃ الودع والے دن  اداکار آغا علی سے نکاح کر لیا ہے۔

تازہ ترین