امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس حکومت میں 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ فرد نسل درنسل غلامی پر خوش ہوتا ہے جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جمہوریت کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن چھوٹا ورکر بڑا عہدہ نہیں لے سکتا، پاکستان میں افراد یا خاندانوں کا نہیں بلکہ عدل و انصاف کا راج ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں فیصلہ کرنا مشکل ہے، حکومت نے بغیر جنگ کے کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈالا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کورونا وائرس میں ساری دنیا میں تعلیمی ادارے کھلے اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ یہاں اُلٹا چل رہا ہے، کورونا وبا کے دوران حکومت تعلیمی اداروں میں ایک ماسک بھی نہ فراہم کرسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام ہےکہ پہلے عوام کو ماسک دیا جائے۔