آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثناء اللّٰہ عباسی نے کرک میں متاثرہ مندر کا دورہ کرکے اس کا معائنہ کیا۔
ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ مندر کو آگ لگانے کی تفتیش جاری ہے، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آئی جی پولیس کے پی نے کہا کہ اقلیتوں کو برابر مذہبی، سیاسی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔
ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں پولیس اپنا کردا ادا کرے گی۔