• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کے باعث نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے، علی امین گنڈا پور


وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور کا کہنا ہے کہ احتساب کے باعث نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے، علی امین گنڈا پور نے خون کا عطیہ دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور اپوزیش پر تنقید کی اور عوام کو اپوزیشن کا خون لگوانے سے پرہیز برتنے کے مشورے دیئے۔

 پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں خون عطیہ کرنے سے متعلق آگاہی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور  نے اپنے خون کے عطیہ کے دوران اپوزیشن پر دلچسپ تبصرے کیے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتساب کی وجہ سے سابق وزیر اعظم کا خون خشک ہے، پہلے بھی پیلیٹلس گر گئے تھے۔


وفاقی وزیر نے  عوام کو مولانا فضل الرحمان کے خون کے عطیہ لینے سے اجتناب برتنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کے مطابق موجودہ حکومت پر کرپشن کے الزامات ہیں، ان کا احتساب کیوں نہیں ہوتا۔

 خون عطیہ مہم کا کیمپ وفاقی وزیر کے تبصروں کے دوران زعفران زار بنا رہا۔

تازہ ترین