• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 میں تباہی کا سونامی لایا گیا، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ‎2018 میں ’تباہی کا سونامی‘ لایاگیا، 2021 اس کی ’تباہی‘ کا سال ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال 2020 عوام کے آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی چوری کا سال تھا، ‎عمران صاحب کا 2020 میں عوام کو نوکریاں اور ریلیف دینےکا وعدہ بھی جھوٹ نکلا۔


ترجمان مسلم لیگ  ن نے کہا کہ عمران صاحب کا تبدیلی کا سال بدترین تباہی، بربادی، مہنگائی، بےامنی، بدخبری اور بدحالی کا سال ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020 عمران صاحب کے لئے نفع مند نکلا، غیرقانونی گھر ریگولرائز اور زمان پارک کا گھر دوبارہ تعمیر کروالیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎2020 عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کے لئے خوب کمائی کا سال تھا۔

تازہ ترین