• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں پٹرول پمپس پر اربوں روپے کے اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا انکشاف

ملک میں ہزاروں پٹرول پمپس پر اربوں روپے کے اسمگلنگ کے تیل کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعظم عمرن خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد شریک ہوئے۔

اجلاس میں معاونین خصوصی شہزاد اکبر ، ڈاکٹر وقار مسعود خان ،کامرس ، پٹرولیم ، بحری امور اور داخلہ ڈویژن کے سیکریٹریز ، چیئرمین ایف بی آر اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔


اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی چیف سیکریٹریز، ایف سی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آئی جیز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں اسمگل تیل کی فروخت سے ملکی معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے۔

اس موقع پر انکشاف کیا گیا کہ اس وقت ملک میں 2 ہزار 94 پٹرول پمپس پر اسمگلنگ کا تیل فروخت ہورہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس پر کہا کہ تیل کی اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسداداسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا، جو عوام کی فلاح پر خرچ ہوں گے۔

عمران خان نے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات لینے کی ہدایات جاری کیں۔

تازہ ترین