• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020: بھارت نے 3 ہزار سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی

پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارت کار کو وزارت خارجہ طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

بھارتی قابض افواج نے 30 دسمبر کو ایل او سی پر فائرنگ کی، جس میں کوٹ کٹیرا کا رہائشی محمد سرفراز زخمی ہوا۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج ایل او سی پر شہری آبادیوں کو مسلسل بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنارہی ہے۔

بھارتی فورسز نے 2020ء کے دوران 3 ہزار 97 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 28 معصوم شہری شہید اور 257 زخمی ہوئے ہیں۔

دفترخارجہ نے بھارتی سفارت کار پر واضح کیا کہ بھارتی فائرنگ 2003ء کے سیزفائر معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر معصوم شہریوں کونشانہ بنانا بند کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ مبصر مشن کو صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔

تازہ ترین