• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے نئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج سنبھال لیاانہیں عمر شیخ کہ جگہ سی سی پی او لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

دفتر پہنچنے پر پولیس کے جوانوں نے نئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو سلامی پیش کی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹا دیا تھاجس کا نوٹیفکیشن بھی کل ہی جاری کر دیا گیا تھا۔

عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کیا گیا ہے۔


عمر شیخ اپنی تقرری سے ہی متنازع جانے جاتے تھے، وہ آئی جی پنجاب کے خلاف بیانات اور موٹر وے زیادتی کیس میں بیان بازی سے متنازع ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ آفس میں معذور شخص کو سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھی وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان سے ناراض تھے۔

تازہ ترین