• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان نے والد کے انتقال کے بعد اپنی انسٹا پروفائل تبدیل کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنی  انسٹاگرام پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔

منال خان نے والد کے انتقال کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے مرحوم والد کے ہمراہ یادگار تصویر لگا دی ہے۔

اداکارہ نے اب اپنے انسٹاگرام کی نئی پروفائل پیکچر میں اپنی سالگرہ کی یادگار تصویر لگائی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کے مرحوم والد بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ والد کے انتقال کے بعد سے ابھی تک منال خان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اُن کی بہن ایمن خان نے گزشتہ روز ہی اپنے مرحوم والد کی یاد میں پیغام جاری کیا ہے۔

اس ضمن میں ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک خوبصورت فوٹوکولاج شیئر کیا جو اداکارہ کی شادی کی تصاویر سے بنایا گیا ہے۔


ایمن خان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میرے والد میری پہلی محبت ہیں جنہیں میں ہمیشہ یاد کروں گی۔‘

یاد رہے کہ 2020 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو اداکاراؤں(منال اور ایمن) کے والد مبین خان کا انتقال ہوا تھا۔

اس حوالے سے خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔ 

تازہ ترین