ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی چیخیں بتارہی ہیں عمران خان نے اپوزیشن کی دم پر پاؤں رکھا ہے، مریم صفدر قیادت کرنے نکلی تھی، پیپلز پارٹی کے پیچھے قطار میں لگ گئی۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ لیگی ارسطو پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی بیان کرتے تو اچھا ہوتا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 31 دسمبر کے بعد31 جنوری بھی گزر جائے گی، پی ڈی ایم ہاتھ ملتی رہ جائے گی۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کی گیدڑ بھبھکیوں سے حکومت اور ادارے مرعوب نہیں ہوں گے۔