• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال حکومت میں رہے ہیں، الرٹ کی اوقات کا معلوم ہے، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 10 سال حکومت میں رہے ہیں، الرٹ کی اوقات کا معلوم ہے۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جھوٹے مقدمات بنا کر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

لیگی صدر پنجاب نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو وارننگ دیتا ہوں تمام کارکنوں کو رہا کردیں۔


ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے تحت پُرامن ریلی نکال رہے ہیں، مزید رکاوٹیں ڈالی گئیں تو کل کی پُرامن ریلی کی ذمہ داری نہیں دے سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کل کی ریلی جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہے، عوامی طاقت سے جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ 10 سال حکومت میں رہے ہیں، الرٹ کی اوقات کا معلوم ہے۔

تازہ ترین