• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نوازشریف کل بہاولپور میں پی ڈی یم ریلی کی میزبانی کریں گی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کل بہاولپور میں پی ڈی یم کی ریلی کی میزبانی کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‏بہاولپور ریلی کی میزبانی مسلم لیگ ن کررہی ہے، ریلی میں مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین بھی شریک ہوں گے۔


 مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہاولپور میں ریلی کل دوپہر ایک بجے شرو ع ہوگی، ریلی ڈیرہ اقبال چنڑ سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ چوک پہنچے گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ریلی ماڈل ٹاؤن بی اینڈ سی سے ہوتی ہوئی سرایئکی چوک پر اختتام پزیر ہوگی، پی ڈی ایم قائدین سرائیکی چوک پر ریلی کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین