اسلام آباد کے علاقہ سرائے مادھو سے 18 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ نے مقدمے میں لڑکی کے بہنوئی سمیت 2 افراد کو نامزد کیا ہے۔
ایف آئی کے متن میں تحریر ہے کہ لڑکی کو 31 دسمبر کی رات 8 بجے اغوا کیا گیا۔