• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو اب جانا ہوگا، رانا ثنا اللّٰہ


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو اب جانا ہوگا۔

بہاولپور میں اجتماع سے خطاب میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت اب نہیں رہ سکے گی، اسے جانا ہوگا۔

ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب ہم سرائیکی چوک پہنچیں گے تو قائدین خطاب کریں گے۔


مریم نواز سمیت اپوزیشن قیادت ایک گاڑی میں موجود تھے، جس سے ریلی کے شرکا پر گل پاشی بھی جاتی رہی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس دوران استقبال کےلیے بڑی تعداد میں پہنچنے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ریلی کے شرکا ء کو بتایا کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر مہمان بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہاکہ ہم سب چوک سرائیکی تک ساتھ چلیں گے اور وہاں پہنچ کر اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔

تازہ ترین