مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس نے حکومتی ترجمانوں کے دعوؤں پر پانی پھیردیا۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹائم ٹیبل کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی طرف سے فنڈنگ کے ثبوتوں کو چھپایا جا رہا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ٹرمپ جونئیر ہیں، امریکا نے اپنے ٹرمپ سے نجات حاصل کرلی، اب پاکستان کو اپنے ٹرمپ سے نجات حاصل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران دھاندلی کی پیداوار ہیں، اسے گھر بھیج کر دم لیں گے۔