صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو مشورہ دیا ہے ۔
ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر تنقید کرنے پر شہباز گل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ شہباز گل پہلے اپنا قد ناپیں پھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر بات کریں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز گل صاحب آپ کسی حلقے سے کونسلر تک منتخب نہیں ہوسکتے، اس لیے اپنی حد میں رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو شہیدوں کے وارث ہیں، انہیں کسی بونے کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، وہ شہید بھٹو کے نواسے ہیں، انہیں کسی پرچی کی ضرورت نہیں۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل سندھ کے بچوں کی فکر چھوڑیں اسلام آباد میں لاقانونیت کا حساب دیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی جدوجہد اب سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خاتمے کاسبب بن رہی ہے۔
صوبائی وزیرِاطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین پاکستان کے وہ نوجوان ہیں جو ملک کی آخری امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاش خان صاحب کے شیرو اپنی کارکردگی بتانے جیسے ہوتے، پی ڈی ایم تحریک نے حکمرانوں کے ہوش اڑادیے ہیں اب وہ بدحواسی کا شکار ہیں۔