• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ دفاعی چیمپئن کارلوس سینز کے نام رہا، ہسپانوی ڈرائیور نے جدہ سے بشا تک 623 کلومیٹر کا طویل فاصلہ تین گھنٹے پانچ منٹ چھپن سکینڈز میں طے کیا۔

ڈاکار ریلی کا انعقاد ہر سال کے آغاز پر ہوتا ہے، اس مرتبہ یہ ریلی سعودی عرب کے صحراؤں سے شروع کی جاری ہے۔

 پہلے مرحلے میں ریلی کے شرکا کو جدہ سے بشا تک 623 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس سینز نے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے پانچ منٹ اور چھپن سکینڈز میں طے کیا۔

وہ اپنے حریف اسٹیفن پیٹر ہینسل کو 25 سکینڈز کے فرق سے پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے۔

موٹر بائیک کیٹگری میں پہلا مرحلہ آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس نے جیتا، وہ 31 سکینڈز کے فرق سے دیگر رائیڈرز پر بازی لے گئے۔

تازہ ترین