• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اور وزیراعظم کے گھر کے پاس بھی لوگ محفوظ نہیں، سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کے گھروں کے پاس بھی لوگ محفوظ نہیں ہیں۔ 

لاہور میں شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر لائی گئی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک منہگائی اور بےامنی کی آگ میں جل رہا ہے، کوئی محفوظ نہیں۔

اسلام آباد میں اسامہ ستی کے قتل پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کے گھر کے پاس لوگ محفوظ نہیں ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ اسامہ ستی کا خون خشک نہیں ہوا کہ بلوچستان میں کان کنوں کو قتل کردیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ لوگ سرمایہ اٹھا کر باہر لے جارہے ہیں، حکومت اپوزیشن کے خلاف لگی ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر بھی تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ نیب سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے استعمال ہورہا ہے۔ 

انھوں نے حکومت کو اس کے اقدام یاد کرواتے ہوئے کہا کہ شوگر مافیا کے خلاف کمیشن حکومت نے خود بنایا اور عمل نہیں کیا۔

تازہ ترین