• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پیارے چلے جاتے ہیں اور یادیں چھوڑ جاتے ہیں، ایمن خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ایمن خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنے والد کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ پاکستان  کے پہاڑی علاقے میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب کی زندگی میں ایک ایسا مقام آتا ہے کہ جب انسان بےبس ہوجاتا ہے۔‘

ایمن خان نے کہا کہ ’اُس وقت انسان نہ تو اپنے پیارے کے ساتھ جاسکتا ہے اور نہ ہی اُسے اپنے پاس روک سکتا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بس یادیں، بےبسی اور غم رہ جاتا ہے۔‘

واضح رہے کہ والد کے انتقال پر ایمن خان نے اپنے انسٹا پیغام میں لکھا تھا کہ والد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، وہ ایک مضبوط انسان تھے، آپ لوگ ان کے لیے دعا کریں۔

ایمن خان نے انسٹاگرام پر تین اسٹوریز شیئر کی تھیں ایک میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میرے والد مبین خان کا انتقال ہوگیا ہے، وہ ایک مضبوط انسان تھے، آپ سب سے اُن کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اداکارہ نے دوسری اسٹوری میں اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں جبکہ تیسری اسٹوری میں فیملی فوٹو تھی۔

یاد رہے کہ 2020 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو اداکاراؤں(منال اور ایمن) کے والد مبین خان کا انتقال ہوا تھا۔

اس حوالے سے خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

تازہ ترین