• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی، مقررین

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ذوالفقار علی بھٹوکے 93ویں یوم ولادت کے سلسلےمیں راولپنڈی میں مختلف تقریبات ہوئیں۔کیک کاٹے گئے اورکارکنوں نے قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ضلعی آفس لیاقت روڈ پر تقریب پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمد سلطان کے زیر اہتمام ہوئی، جس میں کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں تحصیل صدر راجہ منصور اختر ،راجہ وحید یونس ستی ایڈوکیٹ، مخدوم سید اختر علی شاہ، بشارت بھٹی، حفظہ بخاری ایڈوکیٹ،عذرا یونس،شیخ مسعود صادق، محمد اخلاق ،طیب چٹھہ،چوہدری رضوان، شمروز، شانی شاہ ،مرزا عمر مبین، ذاکر حسین شاہ، مرزا آصف حسنات، شہزاد قیصر،چوہدری خرم، قیصر محمود اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےظہیر محمد سلطان ، راجہ منصور اختر ،راجہ وحید یونس ستی نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائد عوام کے ہر خواب کی تعبیر کرے گی پیپلز پارٹی جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ ہے۔ قائد عوام نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی ۔جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی چوہدری افتخار احمد کے زیر اہتمام تقریب میں ملک عامرفدا پراچہ، جمیل قریشی راجہ محمد علی منہاس بنارس چوہدری راجہ عامر علی راجہ عرفان حیدر، چوہدری فرخ اسماعیل چوہدری آفتاب راجہ یعقوب شیخ نوید اور وارڈ کمیٹیوں کے عہدداران نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامرفدا پراچہ، چوہدری افتخار احمد راجہ محمد علی منہاس باور دیگر کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو دوراندیش سیاسی رہنما تھے۔ بھٹو دی جھگی میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنماء حافظہ رخسانہ بشیر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی فہم و فراست نے پاکستانی قوم کے اندر نیا ولولہ پیدا کیا ۔ محمد عامر صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ۔ راجہ ظہیر اختر کے ڈیرے کرپا پربھی تقریب ہوئی، سیدسبط حیدر بخاری مہمان خصوصی تھے ۔ سیدسبط حیدر بخاری،آصف شفیق ستی، راجہ شکیل، راجہ امجد،شہزادہ کوثرگیلانی، راجہ ظہیر اختر اور دیگرمقررین نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شخصیت کا نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظریے کا نام تھا۔
تازہ ترین