• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، پاکستان ٹیم سخت مشکلات میں

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم سخت مشکلات کا شکار ہو گئی، ٹیسٹ کے چوتھے روز کوئی کھلاڑی کیوی بولر کائل جیمی سن کے سامنے نہ ٹک سکا۔

عابد علی، اظہر علی، حارث سہیل، کپتان رضوان اور فواد عالم ایک کے بعد ایک پویلین چلتے بنے، دراز قد کیوی بولر کیریئر بیسٹ بولنگ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور میچ میں دس وکٹیں بھی حاصل کرلیں۔

چائے کے وقفے تک پاکستان سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 134رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

پاکستان کو ابھی بھی نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 228 رنز درکار ہیں۔

تازہ ترین