• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 176 رنز سے شکست ہوگئی۔

اس سے قبل آج جب چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان ٹیم پر ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اننگز سے شکست کے بادل گہرے ہوتے رہے۔


چائے کے وقفے کے بعد سے قبل اس کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں اور چائے کے وقفے کے بعد مزید 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 8 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد عباس زیادہ دیر تک اوپنر عابد علی کا ساتھ نہ دے سکے، وہ 29 گیندوں پر 3 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے، یہ وکٹ 17 کے اسکور پر گری۔.

تیسری وکٹ پر عابدعلی اور اظہر علی نے29 رنز کا اضافہ کیا ، اس مجموعے پر اوپنر عابد علی نے اظہر علی کا ساتھ چھوڑ دیا، وہ 26 رنز بناکر کائل جیمی سن کی اس اننگز میں دوسری وکٹ بن گئے ۔

کھانے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور 3وکٹ پر 69 رنز تھا، اظہر علی27 اور حارث سہیل 10رنز پر ناقابل شکست تھے، کھانے کے وقفے کے بعد حارث سہیل نے بھی اپنی وکٹ کائل جیمی سن کو تھمادی، وہ صرف 15 رنز بناکر پویلین پہنچے۔

اظہر علی کی مزاحمت بھی 37 کے اسکور پر کائل جیمی سن کے ہاتھوں ختم ہوئی، کپتان محمد رضوان کو آؤٹ کرکے جیمی سن نے اننگز میں نہ صرف پانچ شکار مکمل کیے بلکہ میچ میں وکٹوں کی تعداد 10 تک پہنچادی ۔

پاکستان کی گرنے والی ساتویں وکٹ فواد عالم کی تھی وہ 16 رنز بناسکے ،جبکہ چائے کے وقفے کے فوی بعد فہیم اشرف 28 رنز بنا کر پویلین پہنچ گئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ شاہین شاہ کی گری وہ 7 رنز بناسکے جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ظفر گوہر تھے وہ  37 رنز کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے 6 ، ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور کپتان ولیمسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین