• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’غریبوں کا گوشت‘ کسے کہا جاتا ہے؟

پروٹین، فائبر، فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم اور دیگر اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ’لال لوبیا‘ کو غریبوں کا گوشت کہا جاتا ہے، لوبیا ایک بہترین اور طاقتور غذا ہے۔

ہمارے ہاں لال لوبیا استعمال عام نہیں ہے لیکن اُمید ہےکہ اس کی افادیت جاننے کے بعد اسے خوراک میں ضرور شامل کیا جانے لگے گا، لال لوبیا کے بے شمار فوائد ہیں جس میں سے چند یہ ہیں:

فولیٹ (وٹامن بی9) اور فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے بچاتاہے۔

اس میں موجود حل پذیر فائبر نظام ہضم کے راستوں میں جیل کا کام کرتا ہے۔جو کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں مددگار رہتا ہے۔

اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث اینٹی ایجنگ صلاحیت کاحامل ہے۔

بلڈشوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ماحولیاتی عوامل اور ناقص غذا سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل سے حفاظت کرتا ہے۔

وزن میں کمی کا ذریعہ ہے جسم میں فیٹ جمع ہونے نہیں دیتا۔

مردوں کے لیے بہترین طاقتور غذا ہے۔

آئرن کی کمی دور کرتا ہے۔

اس کے کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔

یہ مکمل پروٹین پر مبنی اور کولیسٹرول سے پاک غذا ہے، جو مجموعی صحت کی بہتری کے لیے بےحد ضروری ہے۔

لال لوبیا کے استعمال کے طریقے

لال لوبیا کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے، اسے اچھی طرح دھو کر رات بھر بھگودیں پھر اسے اُبال کر اس سے مختلف ڈشز بنالیں۔

بچوں کو کھلانے کے لیے اسے مختلف طرح کے کٹلس میں شامل کرسکتے ہیں۔

چھوٹے بچے پراٹھا شوق سے کھاتے ہیں، اسے آلو کے ساتھ میش کرکے اس کا پراٹھا بناکر بچوں کو کھلا سکتے ہیں۔

بچوں کے پسندیدہ نوڈلز اس میں لال لوبیا شامل کریں اور اپنے بچوں کو طاقت ور بنائیں۔

بڑوں کے لیے اسے اُبال کر چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا کر رکھ لیں، جب بھی سلاد بنائیں اس میں شامل کرلیں۔

سوپ کے ذائقے اور طاقت میںاضافے کے لیے اس میں لال لوبیا شامل کریں۔

جب بھی کوئی سبزی کی ترکاری بنائیں اس میں لال لوبیا شامل کرسکتے ہیں۔

چناچاٹ کی طرح آپ اس کی بھی مزیدار چاٹ بناسکتے ہیں، یامکس چنا چاٹ میں بھی اس کا استعمال کیاجاسکتاہے۔

گھر میں بنائے گئے اسپرنگ رولز اور سموسوں میں بھی اس کا استعمال کریں۔

قیمہ کے ساتھ اسکاسالن بہت لذیذ بنتا ہے۔

چائنیز رائس یا سبزی پلاؤ میں بھی لال لوبیا کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین