سردیوں کے موسم میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی، پسند کی جانے والی اور باآسانی دستیاب ہو جانے والی سبزی ’’ساگ‘‘ کے ان گنت فوائد ہیں، سرسوں کا ساگ، رائی کے پودے کے پتوں سے بنایا جاتا ہے۔
سرسوں کے ساگ کے استعمال کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں:
صحت مند اور جگمگاتی جلد
سرسوں کا ساگ وٹامن اے، بی، سی، ای اور کے سے بھرپور ہوتا ہے، وٹامن اے، سی اور کےجسم میں جاکر اینٹی آکسائیڈنٹس کا روپ اختیار کرکے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں اور زہریلے اثرات کو دوران خون سے خارج کردیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جھریاں ، کیل مہاسے، فائن لائن اور ڈارک اسپاٹس ختم یا کم ہوجاتے ہیں۔
دل کو صحت مند رکھے
سرسوں کا ساگ نائٹریٹ اور میگنیشم سے بھرپورہوتا ہے ، اس میں فیٹی ایسڈز کے ساتھ فائیتوکیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں اور یہ سب عناصر دل کی اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ مناسب مقدار میں نائٹریٹ کا استعمال خون اور ٹشوز میں نائٹریٹ اور نائٹرک آکسائیڈ کی موجودگی کو یقینی بناتا ہے۔
اسی طرح میگنیشم فشار خون کو کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ خون کی شریانوں کا پھیلنا ہوتا ہے، اسی طرح دیگر اجزا جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزا کے اثرات کی روک تھام کرکے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔
بینائی کیلئے فائدہ مند
ساگ میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے لیوٹین اور zeaxanthin بینائی کے لیے ضروری ہوتے ہیں، یہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض جیسے بینائی کی تنزلی اور موتیا وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں۔
کولیسٹرول اور جگر کیلئے فائدہ مند
ہائی بلڈ کولیسٹرول میٹابولک ڈس آرڈر کی ایک بڑی وجہ ہے، ہمارا جگر مسلسل کام کرکے بائل یا صفرا کو تیار کرتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے، مگر تکسیدی اور کیمیائی تناؤ کے نتیجے میں جگر ورم کا شکار ہوتا ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
سرسوں کا ساگ اس حوالے سے فائدہ مند ہے جو کہ صفرا سے بہتر تعلق بناکر کولیسٹرول کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے، ساگ کے پتوں کو اُبال کر غذا میں شامل کرنا بلڈکولیسٹرول کو کم جبکہ جگر کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
یاداشت بہتر بنائے
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یاداشت کمزور ہونے لگتی ہے ، طبیماہرین کا کہنا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں دماغی صحت کے لیے فائدہ مندہوتی ہیں، سرسوں کا ساگ بھی ان میں سے ایک ہے، جس کے ابلے ہوئے پتوں کا ایک کپ روزانہ کھانا یاداشت کو بہتر بناتا ہے بلکہ ذہنی عمر بھی کم کرتا ہے۔ اس ساگ میں موجود آئرن اور کیلشیئم بچوں میں دماغی نشوونما کو بھی بہتر کرتے ہیں۔
قبض سے نجات
ساگ میں موجود فائبر اور فولیٹ آنتوں کی سرگرمی بہتر کتا ہے، کچھ مقدار میں سرسوں کا ساگ کھانے سے جسم کو 3 گرام فائبر ملتا ہے جو قبض سے نجات دلاتا ہے، یہ فائبر آنتوں میں چربی کے اجتماع کو روکتا ہے جس سے بھی قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔