پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےنوٹس لینے کے بعد مٹھی پولیس نے سالی اور بہنوئی کی ہلاکت کا مقدمہ ٔقتل جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت درج کر لیا۔
ایس ایس پی بدین نے واقعے کو خودکشی کا قرار دے کرمقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تھا۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق کراچی میں تھرپارکر کے منتخب نمائندوں کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد انصاف کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی گئی تھی۔
رات گئے مٹھی پولیس نے ببیکا اور اس کے بہنوئی ڈونگر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا، ڈونگر کے بھائی دادو کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ اے ایس آئی گل محمد ساند سمیت 3 نامعلوم افراد نے ببیکا کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کے بعد لاش کو پنکھے سے لٹکا دیا، کمرے کو غلط مقاصد کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ خودکشی ہے تاہم ورثاء کی ایماء پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب مقدمہ درج ہونے کے بعد ورثاء نے 3 دن سے جاری احتجاج ختم کر دیاہے۔