گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ میشا شفیع کا کیس مثال اور قانون بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کو ہمیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔
عدالت نے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی، سیشن کورٹ میں میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پیش ہوئیں۔
عفت عمر نے کہا کہ عالمی سطح پر جوٹیسٹ ہورہےہیں ، ایسے پاکستان میں ہونا چاہیں،
انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کیسوں سے متعلق فیصلہ سنایا۔
عفت عمر نے کہا کہ میں 18 جنوری کو ضلع کچہری میں پیش ہوں گی، میشا شفیع کا کیس مثال اور قانون بنے گا۔