• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا کا نام سُن کر علی ظفر کو کیا یاد آتا ہے؟

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کا نام سنتے ہی انہیں اپنا گانا ’چل دل میرے‘ یاد آجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر فعال علی ظفر نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کے لیے ’آسک اے زیڈ‘ یعنی علی ظفر سے پوچھیں کا سیشن رکھا، جس میں حصہ لیتے ہوئے مداحوں نے علی ظفر پر سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔

ایسے میں ہی ایک صارف نے سوال کیا کہ میشا کا نام سنتے ہیں آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے تو انہوں نے اپنے گانے کا لنگ شیئر کیا۔


علی ظفر کی جانب سے شیئر کیے جانے والا گانا ’چل دل میرے‘  2003 میں ریلیز ہوا تھا جو دنیا کی ہرس و لالچ پر مبنی ہے۔

علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچی اور سندھی گانے کے بعد اب جلد ہی وہ پشتو میں گانا جاری کریں گے، جس کی آڈیو تیار ہوچکی ہے اور ویڈیو پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین