• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: اولڈ ہوم میں آگ لگنے سے معمر خاتون ہلاک، 18 افراد زخمی

اسپین کے اولڈ ہوم میں آگ لگنے سے 89 برس کی معمر خاتون ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق Seville شہر کے اولڈ ہوم میں منگل کی رات آگ لگی، آگ ممکنہ طور پر دوسری منزل پر لگی، پولیس اور ریسکیو حکام کی کارروائی میں اولڈ ہوم میں رہائش پذیر 78 افراد کو بچا لیا گیا۔


 آگ سے زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، آگ لگنے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین