• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند کی صورتحال، عوام غیرضروری سفر سے گریز کریں، موٹر وے پولیس سندھ

رپورٹ: اعجاز احمد

سندھ میں بہت زیادہ دھند کی صورتحال  کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اور  موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے  عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھنے کے ساتھ گاڑیوں کے  درمیان فاصلہ زیادہ  رکھیں۔

سفر شروع کرنے سے پہلے ’’موٹروے ہم سفر‘‘ ایپلی کیشن یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کرکے موسم کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ رہیں۔ 


ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بدھ کو سکھر سیکٹر میں روہڑی بائی پاس سے ہالانی تک دھند موجود تھی، جہاں حد نگاہ 50 میٹر رہی۔ جام شورو سیکٹر میں کنڈو سے ہالا بائی پاس تک حدنگاہ صرف 20 میٹر تھی۔ 

سیکٹر این۔ 55 میں بھان سعیدآباد سے ککڑ تک حد نگاہ صرف 10میٹر رہی۔ جب کہ بھالائی موڑ سے بھان سعیدآباد تک حدنگاہ صفر، خان پور سے نصیرآباد تک حدنگاہ 5 سے 20 میٹر اور نصیر آباد سے رتو ڈیرو ٹول پلازہ تک حدنگاہ 20 میٹر تھی۔

تازہ ترین