پنجاب کے ضلع قصور میں دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ان میں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 بسوں میں تصادم کا واقعہ قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں دھند کے باعث پیش آیا ہے جس میں 10 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں بسوں میں فیکٹری ورکرز سوار تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے 6 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔