• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر ہرجانہ معطل کرنے کی وفاق کی استدعا مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 سال سے لاپتہ شہری غلام قادر کی عدم بازیابی پر ایک کروڑ روپے ہرجانہ کے فیصلہ کیخلاف وفاق کی اپیل پہلے سے زیر سماعت اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ایک کروڑ روپے ہرجانہ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی وفاق کی استدعا مسترد کر دی ۔گذشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپیل کی سماعت کی، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ سے استفسار کیاکہ کیا یہ لاپتہ شخص والا کیس ہے جس پر انہوں نے بتایاکہ جی وہی ہے، عدم بازیابی پر ایک کروڑ روپے ہرجانہ عائد کیا گیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے دیدیں ناں ، میرے خیال میں جج صاحب نے کم ہرجانہ نہیں کیا؟ ہرجانہ اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بندہ غائب ہوجاتا ہے اس کا کیا کریں گے ، ہرجانہ عدالت اس لئے لگاتی ہے کہ ریاست بندے کو تلاش کرنے میں ناکام ہوتی ہے۔

تازہ ترین