• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریل ”بندھے اِک ڈور سے“ کی آخر ی قسط ”جیو“ پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) آتے ہی ناظرین کے دِلوں پر چھا جانے والی ”جیو ٹی وی“ کی ڈرامہ سیریل ”بندھے اک ڈور سے“ کی آخری قسط جمعرات کی شب8 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“سے نشر کی جائے گی۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے اس سیریل نے اپنی پہلی ہی قسط سے ناظرین کی دلچسپی کو ایسا سمیٹا کہ آتے ہی ریٹنگ چارٹ پر اپنی مقبولیت کا پہلا جھنڈا لہرادیا۔ اس سیریل کی جاندار کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی رہی ویسے ویسے ناظرین کے دِلوں میں گھر کرتی رہی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب عوام کی بڑی تعداد اس سیریل کی کہانی میں پوری طرح ڈوب گئی۔ ”بندھے اِک ڈور سے“ نے ناظرین کو اپنی پسند کی ڈور سے ایسا باندھا کہ اُنہیں ٹیلی ویژن کے سامنے سے ہلنے نہیں دیا۔ وہاں سوشل میڈیا پر بھی اِس ڈرامے کے حوالے سے خوب چرچے ہوئے۔ تجسس اور سنسنی سے بھر پور ڈرامے کی کہانی اب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ معروف رائٹر فائزہ افتخار کی تحریر میں ڈرامے کی کردار ”ماہین“ قربانیوں کا اور کتنا بوجھ اُٹھائے گی؟۔ دوسری طرف ”روشنی“ کے تلخ رویئے عمر کے دِل کی بیزاری بڑھائیں گے تو کیا ماہین کی معصومیت عمر کو بھی بے چین کردے گی؟

تازہ ترین