پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز جیل میں بیمار پڑ گئے۔
احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی حاضری سے معافی کی درخواست جمع کروا دی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
جیل کے افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی ٹانگ میں شدید تکلیف ہے۔
احتساب عدالت لاہور نے نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر رکھا ہے، جبکہ شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ بھی دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے شوگر مل کے باہر نالہ تعمیر کروانے کا الزام ہے۔