پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن، پی ایس ایل 6 کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل کے لیے بائیو سیکور ببل 15 فروری سے شروع ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی ایک منفی ٹیسٹ کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، کراچی میں کھلاڑیوں کی مزید دو مرتبہ ٹیسٹنگ ہو گی، ٹیسٹنگ میں منفی نتائَج آنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔
زرائع کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کو پانچ روزہ آئسولیشن میں رہنا پڑے گا، آئسولیشن کے دوران بھی دو بار ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گا، پی ایس ایل دو مرحلوں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔