• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے 400 غیر ملکی کرکٹرز امیدوار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں 400  سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سکس کھیلنے کے لیے بھارت کے سوا تمام ہی کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے پلیئرز نے رجسٹریشن کروالی ہے۔

400 کھلاڑیوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا کے کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر اپنے اپنے نام لکھوائے ہیں۔


پی ایس ایل کھیلنے میں دلچسپی لینے والے دیگر ممالک میں افغانستان، بنگلادیش، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، زمبابوے، کینیا، یو اے ای، اسکاٹ لینڈ، نیدر لینڈ، نمیبیا اور اومان شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے 70،70 سے زائد کرکٹرز جبکہ سری لنکا کے 42، افغانستان کے 35 اور جنوبی افریقا کے 30 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی ایس ایل کھیلنے کے لیے آسٹریلیا اور زمبابوے کے 14،14، بنگلادیش کے 20، نیوزی لینڈ کے 9 اور نیدر لینڈ کے 5 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پلیئرز کی ڈرافٹ میں اسکاٹ لینڈ، اومان، یو اے ای، جارجیا، نیدر لینڈ، نمیبیا اور کینیا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیو ں کی فہرست جاری کرچکا ہے جبکہ 50 سے زائد غیر ملکی پلیئرز ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے آسٹریلیا سے جیمز فولکنز، ڈین کرسٹن، بین کٹنگ، فواد احمد اور کرس گرین نے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔

انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، فل سالٹ، ٹم برسنین، اولی رابنسن، جنوبی افریقا کے فیلو کوائیو اور تبریز شمشی بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

وائن پارنل، ہارڈوس ولیون اور ڈیوڈ وئیسا، سری لنکا کے ڈنیس چندی مل، سرنگا لکمل، نوان پردیپ، تھیریمانے، اوسکا فرنینڈو ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل 6 کے دستیاب 150 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے گولڈ کیٹگری میں رجسٹریشن کروائی ہے۔

تازہ ترین