• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کیخلاف ریفرنسز کی منتقلی، رجسٹرار آفس کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کے معاملے پر 15 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواستوں پر نمبر الاٹ کیئے جائیں۔

حکم نامے میں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔


سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے تحریری حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ فاروق ایچ نائیک کے مطابق قانون کے تحت ریفرنس کراچی منتقل کیئے جا سکتے ہیں۔

عدالتِ عظمیٰ کا جاری کیئے گئے اپنے تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہنا ہے کہ درخواستوں میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں۔

تازہ ترین