پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ آئیں اور ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں، یہاں نہ آکر آپ سیاست کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شبلی فراز صاحب، وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ کوئٹہ آئیں۔
لیگی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں، کوئٹہ نہ آ کر سیاست کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پانچ دن سے شہدا کی میتیں سڑک پر ہیں اور آپ وزیراعظم کے لیے فائدے ڈھونڈ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شبلی فراز صاحب اپوزیشن سے سیکھیں، کوئٹہ آ کر شہدا کی تدفین کروائیں۔