وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت کوئٹہ جاسکتے ہیں۔
اسلام آبادمیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری رائے سے پہلے ہی وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اُسامہ کے قتل کاواقعہ ہوا جو بہت افسوس ناک ہے، ملزمان پر دہشتگردی دفعات لگائیں، سانحے مچھ میں افغان شہری شہید ہوئے ہیں ان کو بھی پیسے دینے کو تیار ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر رہے، 19 تاریخ کو اپوزیشن احتجاج کرنے آرہی ہے، حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے جو اسلام آباد آنا چاہتے ہیں آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے جلسے میں اتنی بڑی انویسٹمنٹ کی ہے، اپوزیشن ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجھے پتا تھا شاہد خاقان عباسی ایسا کریں گے، کابینہ کافیصلہ ہےمیں کچھ نہیں کہہ سکتا، میں نے کہا تھا یہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ تمام ویزے آن لائن کردیئے ہیں، اس کے علاوہ ایک لاکھ آئی ڈی کارڈ زروزانہ جاری ہوں گے۔